پی ٹی سی ایل کی جانب سے نئی انٹرنیشنل کالز آفر

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال میں انٹرنیشنل کالز کے لیے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس نئی آفر میں صارفین 20 ممالک میں ایک روپیہ پچیس پیسے فی تیس سیکنڈ کے حساب سے کالز کر سکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات:
پی ٹی سی ایل کی جانب سے تمام لینڈ لائن صارفین کو یہ نئی آفر فراہم کر دی گئی ہے جس میں آپ دنیا کے 20 ممالک میں 1.25 روپے فی تیس سیکنڈ میں کال کرسکتے ہیں۔
اس آفر میں آپ جن ممالک میں لینڈلائن اور موبائل دونوں پر کال کر سکتے ہیں وہ یہ ہیں: امریکہ ، چین، کینیڈا، ہانگ کانگ
وہ ممالک جہاں صرف لینڈ لائن پر کال کی جاسکتی ہے: برطانیہ ، آسٹریلیا، فرانس ، جرمنی ، آٹلی ، یونان، ملائشیا، سپین ،بیلجیئم، جاپان، ہالینڈ، ناروے ، سویڈن، سائپرس، جنوبی کوریا اورتائیوان۔

پی ٹی سی ایل کی یہ آفر ان صارفین کے لیے موزوں ہے جنکے پاس موبائل فون نہیں کیونکہ موبائل کمپنیاں پہلے ہی کم قیمت انٹرنیشنل کالز کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔