یوفون کی نئی انٹرنیشنل کالز آفر ، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں سستے کال ریٹس

یوفون کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے انٹرنیشنل کالز کی ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے جس میں صارفین سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، ایران ، بحرین ، کویت ، قطر، بھارت اور بنگلہ دیش میں پہلے سے سستے نرخوں پر کال کر سکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات:

  • مختلف ممالک میں کی جانے والی کال چارجز کی تفصیل کچھ یوں ہے:
  • سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران : 2.99 روپے فی 20 سیکنڈ
  • بحرین اور کویت : 1.99 روپے فی 20 سیکنڈ
  • قطر : 3.99 روپے فی 20 سیکنڈ
  • بھارت اور بنگلہ دیش 99 پیسے فی 20 سیکنڈ

آفر حاصل کرنے کا طریقہ اور چارجز:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل فون سے #226* ملائیے۔
  • آفر حاصل کرنے پر روزانہ چارجز 2.99روپے علاوہ ٹیکس لاگو ہونگے۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • آفر کی معیاد ہر رات 12 بجے ختم ہوجایا کرے گی۔
  • آفر کے تحت ان تمام ممالک میں لینڈ لائن اور موبائل دونوں نمبروں پر کال کی جاسکتی ہے۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔