مائیکروسافٹ نے مارکیٹ پلیس کا نام تبدیل کرکے ونڈوز فون سٹور رکھ دیا

آپ کو یاد ہوگا کہ چند ماہ قبل گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ مارکیٹ کا نام تبدیل کرکے گوگل پلے سٹور رکھ دیا گیا تھا، تو لیجئے جناب مائیکروسافٹ کی جانب سے بھی آج ونڈوز فون کی “مارکیٹ پلیس” کا نام تبدیل کرکے اسے اب ونڈوز فون سٹور بنا دیا گیا ہے۔

نام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ مائیکروسافٹ کی جانب سے سٹور کے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور اس میں مائیکروسافٹ بنگ کی سرچ کو زیادہ بہتر انداز میں شامل کیا گیا ہے جس کی بدولت آپ کو ایپلی کیشنز ڈھونڈنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔ اسکے ساتھ ساتھ گوگل پلے کی طرح مفت گیمز اور مشہور ایپلی کیشنز کے لیے الگ سے زمرے بنائے گئے ہیں۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اس تبدیلی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی جلد ہی مارکیٹ پلیس کو ونڈوز فون سٹور سے تبدیل کر دیا جائے گا۔

منبع