جیمز بانڈ کو سونی کی جانب سے نئے سمارٹ فون کا تحفہ

بلاشبہ آج کا دور سمارٹ فونز کا دور ہے۔ ٹیکنالوجی سے تھوڑا سا شغف رکھنے والے افراد بھی عام فونز کے مقابلے میں جدید سمارٹ فونز کو ترجیح دیتے ہیں۔ تو جناب اس دوڑ میں فلمی ہیروز کہاں پیچھے رہ سکتے ہیں انہیں تو سمارٹ فونز میں بھی سب سے بہتر ٹیکنالوجی سے مزین فون چاہیے ہوتا ہے، اسی لیے تو کبھی بیٹ مین نوکیا فون کے ذریعے لوگوں کی جان بچاتے نظر آتے ہیں تو وہیں آئرن مین ایل جی کے فون کے ذریعے کمپیوٹرز کو ہیک کر لیتے ہیں۔

حال ہی میں سونی کی جانب سے IFA 2012 کی ایک پریس کانفرنس میں نیا اینڈرائیڈ فون Xperia T متعارف کروایا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ مسٹر جیمز بانڈ اپنی نئی فلم سکائی فال میں اس فون کا استعمال کرتے نظر آئیں گے. جیمز بانڈ اس قبل بھی متعدد بار اپنی فلموں میں سونی ایریکسن فونز کا استعمال کر چکے ہیں۔ اب وہ اس نئے فون کے ذریعے کیا کارنامے دکھاتے ہیں یہ تو فلم دیکھ کر ہی پتہ چلے گا فی الحال اس سمارٹ فون کے نمایاں کارنامے ملاحظہ کیجئے:

  • 4.6 انچ لمبی HD Reality Display 323 پکزل فی انچ سکرین ۔
  • 13 میگا پکزل Fast Capture کیمرہ جس میں موبائل فون کو ان لاک کیئے بغیر ہی ایک سیکنڈ میں تصویر اتاری جاسکتی ہے۔
  • ہائی ڈیفینیشن ویڈیو ریکارڈنگ اور ویڈیو کالنگ کے لیے 720p کیمرہ۔
  • 1.5 GHz ڈول کور پراسیسر اور 1GB ریم۔

یہ بھی پڑھیے : اب جیمز بانڈ کی طرح موبائل سے کار چلانا ممکن

فون تو یقیناً بڑا دلکش ہے اور اسکی خصوصیات بھی خوب ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ بانڈ فون بھی ہے۔ اب یہ پاکستان میں کب سمگل ہوگا اور اسکی قیمت کہاں سے شروع ہوگی یہ بتانا تھوڑا مشکل ہے کیونکہ فی الحال اسکی ریلیز کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔