اب جیمز بانڈ کی طرح موبائل سے کار چلانا ممکن

آپ میں سے اکثر لوگوں نے جیمز بانڈ کی فلم Tomorrow Never Dies میں بانڈ کو اپنے موبائل کے ذریہ کار چلاتے ہوے ضرور دیکھا ہوگا . حقیقت میں ایسا کرنا خواب و خیال لگتا ہے، مگر اب آپ بھی اپنے نوکیا فون کے ذریے BMW کار چلا سکتے ہیں .
نوکیا ایشیا کے اشتراق سے کی جانے والی اس کاوش میں An Jiaxuan اور اسکے ایک دوست نے ایک ایسا سسٹم ایجاد کیا ہے جسکی مدد سے آپ نوکیا C7 موبائل کو استعمال کرتے ہوے ایک BMW گاڑی کو کنٹرول کرسکتے ہیں .

اس مقصد کے حصول کے لئے 20 دن تک کوڈنگ کی جاتی رہی اور حفاظت کے پیش نظر سات مختلف اشیا پر اسکا ٹیسٹ کیا گیا. آخر کار اس سسٹم کو BMW میں نسب کر دیا گیا اور کافی فاصلے سے اسکا تجربہ کیا گیا جو انتہائی کامیاب رہا .
اس تجربے کی ویڈیو دیکھیے اور لطف اٹھائیے

Jiaxuan کی اگلی منزل موبائل کے ذریے ہوائی جہاز کو کنٹرول کرنا ہے .