سونی نے 2 نئے ایکشن کیمرے متعارف کروادیئے

سونی نے دو عدد نئے ایکشن کیمرے متعارف کروادیئے ہیں  جوکہ FDR-X3000R اور HDR-AS300R ہیں۔دونوں کا بنیادی فرق یہ ہے کہ FDR-X3000R مکمل 4K کوالٹی میں ویڈیو بنانے کی خصوصیت رکھتا ہے جبکہ HDR-AS300R مکمل ایچ ڈی کوالٹی میں ویڈیو بنانے کی سہولت دیتا ہے۔

sony-action-cams

کیمرے Image Stabilization کی خصوصیت کے حامل

سونی کا کہنا ہے کہ ان دونوں کیمرہ کی خاص بات یہ ہے کہ جب آپ ان سے ویڈیو بنائیں تو وہ استحکام برقرار رکھتی ہے یعنی کیمرہ چاہے جتنا بھی ہلادیا جائے مگر ویڈیو میں ایسا محسوس نہیں ہوگا یا بہت کم ہوگا۔دونوں کیمرہ میں Exmor R CMOS سینسر کا استعمال کیا گیا ہے اس کے علاوہ BIONZ X امیج پراسیسر کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ ماڈل FDR-X3000R میں 120fps ویڈیو 1080p کوالٹی میں شوٹ کرنے کی صلاحیت ہے، اور ماڈل HDR-AS300R کوالٹی 720p میں ریکارڈ کرسکتا ہے۔

پانی میں استعمال کے قابل اور براہ راست ویڈیو دیکھنے کی سہولت

دونوں کیمرے واٹرپروف کور کا استعمال کرکے 60 میٹر تک پانی میں لے جائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کیمرہ کے ساتھ ریموٹ یونٹ بھی ہے جس پر آپ کیمرے کی ویڈیو براہ راست دیکھ سکتے ہیں، جبکہ دونوں کیمروں میں سکرین موجود نہیں ہے تو یہ ریموٹ یونٹ ایک بہترین اضافہ ہے۔

قیمت

دونوں کیمرے ستمبر کے آخر سے شمالی امریکا میں خریداری کے لیئے دستیاب ہوں گے۔ ماڈل FDR-X3000 کی قیمت ریموٹ کے ساتھ 550 ڈالر ہے اور ریموٹ کے بغیر 400 ڈالر جبکہ ماڈل HDR-AS300R کی قیمت ریموٹ کے ساتھ 450 ڈالر اور ریموٹ کے بغیر 300 ڈالر ہے۔