83 ملین سے زائد فیس بک اکاؤنٹس جعلی اور بوگس ہیں

سی این این پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 950 ملین فیس بک اکاونٹس  میں سے 8.7 فیصد صارفین کے اکاؤنٹ جعلی ہیں جن کی تعداد کم و بیش 83 ملین بنتی ہے۔

فیس بک کی جانب سے فراہم کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق کمپنی اپنے صارفین کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں رہتی ہے تاکہ جعلی اور بوگس اکاؤنٹس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جاسکیں۔


ان 83 ملین اکاؤنٹس میں سے 4.8فیصد اکاؤنٹس ڈپلیکیٹ ہیں اور صارفین اپنے اصل اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ انہیں بھی چلارہے ہیں۔ 2.4فیصد اکاؤنٹ ایسے ہیں جنہیں اصل میں فیس بک فین پیج ہونا چاہیے تھا ، جیسے پالتو جانوروں کے نام پر اکاؤنٹ اور مختلف کمپنیوں کے اکاؤنٹس جنہیں آج تک فیس بک پیجز میں تبدیل نہیں کیاگیا۔جبکہ 1.5 فیصد اکاؤنٹس سپیمرز کے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے یہ تمام اعدادوشمار باقاعدگی سے ترتیب دیے جاتے ہیں اور جعلی /بوگس اور سپمیرز کے اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا جاتا ہے لیکن انکی معلومات ، تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ نہیں کیا جاتا۔ گو کہ بوگس اکاؤنٹ کا مالک یہ معلومات یا اپنے اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی کسی بھی صورت حاصل نہیں کر سکتا۔