کیوبی کی ٹرپل ڈائنامائیٹ آفر

کیوبی کی جانب سے چند روز قبل اپنے نئے اور پرانے تمام صارفین کے لیے ٹرپل ڈائنامائیٹ نامی نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے جس میں صارفین کو انکے انٹرنیٹ کی حد سے تین گنا زیادہ والیوم فراہم کیا جارہا ہے۔

نئے صارفین کے لیے:

  • کیوبی کی آفر میں یکم جولائی 2012 کے بعد کنکشن ایکٹویٹ کروانے والے صارفین کو جولائی اور اگست 2 ماہ انکے انٹرنیٹ پیکج سے  تین گنا زیادہ انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔

پرانے صارفین کے لیے:

  • وہ صارفین جو یکم جولائی 2012 سے پہلے کیوبی کی سروسز استعمال کررہے ہیں انہیں صرف جولائی کے مہینے میں تین گنا زیادہ انٹرنیٹ والیوم فراہم کیا جائے گا۔

شرائط  و ضوابط:

  • موجودہ پیکج تبدیل کروانے پر اس آفر کی معیاد ختم ہوجائے گی۔
  • AOL پیکجز پر پروریٹا والیوم دستیاب نہیں ہوگا۔
  • جن پیکجز پر Fair usage Policy لاگو ہے انکی پالیسی حد تین گنا کر دی جائے گی۔
  • جن صارفین کی سروس ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے معطل کی گئی ہو انہیں ادائیگی پر صرف جولائی کے مہینے میں یہ آفر فراہم کی جائے گی۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔