کیوبی کا بل بروقت ادا کریں اور آئی پیڈ 2 جیتیں

یقیناً آپ نے سنا ہوگا کہ وقت کی پابندی کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں۔اگر آپ وائرلیس کمپنی کیوبی کی سروس استعمال کرتے ہیں اور وقت پر اپناماہانہ بل ادا کرتے ہیں تو یقیناً آپ کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

کیوبی کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائی جانے والی آفر کے تحت وہ تمام صارفین جو اپنا بل ہر ماہ 10 تاریخ تک ادا کریں گے انہیں پیکج کے علاوہ 2 جی بی فری انٹرنیٹ بینڈوتھ  کے ساتھ ساتھ ایپل آئی پیڈ 2 ، وائرلیس ماؤس اور ویب کیمرہ جیسے انعامات جیتنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

آفر کی تفصیلات:

  • اس آفر میں شریک ہونے کے لیے آپ کو اپنا ماہانہ بل 10 تک ادا کرنا ہوگا۔
  • ویب کیمرہ اور وائرلیس ماؤس کی قرعہ اندازی ہرماہ یکم سے بارہ تاریخ تک کی جائے گی۔
  • آئی پیڈ 2 کی قرعہ اندازی ہر ماہ 11 تاریخ تو کی جائے گی۔
  • جیتنے والے صارفین کے نام کیوبی کی ویب سائیٹ اور فیس بک فین پیج پر نشر کیے جائیں گے۔
  • جیتنے والے صارفین اپنے انعامات نام اور شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد مقرر کردہ کیوبی دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔