وطین کی جانب سے اپنے غیر فعال صارفین کے لیے ری ایکٹیویشن آفر

وطین کی جانب سے حال ہی میں اپنے ان تمام صارفین کے لیے جنہوں نے 31 مارچ 2012 سے وطین کی براڈ بینڈ سروس استعمال نہیں کی ، ری ایکٹیویشن آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ صارفین اس آفر کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ بالکل مفت ری ایکٹیویٹ کروا سکتے ہیں ، اسکے ساتھ ساتھ انہیں لائن رینٹ میں بھی ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔

آفر کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

  • اپنا اکاؤنٹ دوبارہ ایکٹیو کروانے کے لیے وطین کی ہیلپ لائن 111365111 ملائیے یا پھر وطین فرنچائز وزٹ کریں۔
  • اکاؤنٹ کی معلومات کی تصدیق پر وطین نمائیندہ کی جانب سے آپ سےرابطہ کیا جائے گا۔
  • اس آفر میں آپ کو کسی قسم کے ایکٹیویشن چارجز ادا نہیں کرنا ہونگے۔
  • اس آفر میں آپ کو تین ماہ تک لائن رینٹ پر 50 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔