ڈی جوس ون ٹچ ، قیمت زیادہ فیچرز کم

ٹیلی نار ڈی جوس کی جانب سے گذشتہ روز اپنے صارفین کے لیے Alcatel برانڈ کا اینڈرائیڈ فون one touch 990 پیش کر دیا گیا ہے۔ ڈی جوس کی جانب سے اس فون کی قیمت 15000 روپے مقرر کی گئی ہے ۔فون کے ساتھ صارفین کو تین ماہ کا موبائل انٹرنیٹ مفت فراہم کیا جائے گا۔

گو کہ پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے سمارٹ فونز بنڈل آفرز متعارف کروانا صارفین کے لیے ایک خوش آئیند بات ہے لیکن ٹیلی نار کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ فون کسی بھی لحاظ ایک اچھی آپشن نہیں ۔ فون کے فیچرز کے لحاظ سے اسکی قیمت بہت زیادہ مقرر کی گئی ہے ، جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں Alcatel برانڈ کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہونگے۔سونے پر سہاگے والی بات یہ کہ یہ سمارٹ فون نیٹورک لاکڈ بھی ہے۔

فون گوگل اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن 2.2فرویو سے مزین ہے اور اس میں صرف 600MHz کا پراسیسر نصب ہے۔گو کہ فون میں 5 میگا پکزل کیمرہ نصب کیا گیا ہے لیکن اسکی کوالٹی انتہائی ناقص ہے، اسی طرح فون کی بیٹری ٹائمنگ بھی انتہائی کم ہے اور اگر آپ فون پر وائی فائی کا استعمال یا گیمز وغیرہ کھیلیں تو آپ کو اسے دن میں کم از کم دو بار ری چارج کرنا پڑے گا۔

شرائط و ضوابط:

  • موبائل فون نیٹورک لاکڈ ہے اور آپ اسےمیں صرف ٹیلی نار کی سم ہی استعمال کر سکتے ہیں۔
  • فون کے ساتھ تین ماہ تک 500 MB موبائل انٹرنیٹ ماہانہ مفت فراہم کیا جائے گا۔
  • مفت موبائل انٹرنیٹ فون میں استعمال کی جانے والی پہلی ڈی جوس سم کے لیے ہی دستیاب ہوگا۔
  • فون کے ساتھ ٹیلی نار کی جانب سے 12 ماہ کی وارنٹی دی جائے ، وارنٹی کلیم کے لیے قریبی ٹیلی نارسروس سنٹر یا فرنچائز پر تشریف لائیں۔