ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے نئی ویب سائیٹ پیش کر دی گئی

ٹیلی  نار پاکستان کی جانب سے اپنی کمرشل ویب سائیٹ telenor.com.pk کی ایک بار پھر تزئین و آرائش کی گئی ہے اور اسے پہلے کی نسبت مزید دلکش اور صارفین کے لیے مزید آسان بنا دیا گیا ہے ۔

ٹیلی نار پاکستان کی ویب سائیٹ جوملہ سسٹم پر مبنی ہے ، جس کے لیے خصوصی طور پر ٹیلی نار کے برانڈ سے مطابقت رکھنے والی تھیم تیار کی گئی ہے۔ ٹیلی نار کی نئی ویب سائیٹ میں خوبصورتی کے لیے سلائیڈز اور اینی میشن کا استعمال کیاگیاہے۔

ویب سائیٹ پر ٹیلی نار پیکجز ، ایزی پیسہ ، کارپویٹ نیوز  اور آن لائن اکاؤنٹ جیسی سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ گو کہ ویب سائیٹ نئی ہے لیکن اس پر فراہم کی گئی تمام پریس ریلیز کافی پرانی ہیں۔

ہیکرز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹیلی نارانتظامیہ کی جانب سے جوملہ کے ایڈمن پینل تک عام لوگوں کی رسائی کو بند نہیں کیا گیا ، اس حوالے سے ٹیلی نار کو اطلاع دے دی گئی ہے امید ہے جلد اسے ٹھیک کر لیا جائے گا۔