ٹیلی نار کی رمضان آفر :رحمتیں سمیٹیں یا پھر ٹیلی فون پرباتیں کریں؟

ٹیلی نار کی جانب سے حال ہی میں اپنے ٹالک شاک صارفین کے لیے رمضان آفر متعارف کروائی گئی ہے، جس میں صارفین روزانہ 15 روپے علاوہ ٹیکس کی ادائیگی پر تقریباً  پورا دن تمام ٹیلی نار نمبروں پر مفت کالز کر سکتے ہیں۔ اس آفر میں شام 7 بجے سے رات 11 بجے کا دورانیہ شامل نہیں ہے۔

آفر کی تفصیلات:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل نمبر سے #001* ملائیے۔
  • آفر کے چارجز 14.99 روپے علاوہ ٹیکس ہیں۔
  • یہ آفر شام 7 بجے سے رات 11 بجے کے دوران میسر نہیں ہے۔

ایک طرف تو ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کو رمضان کی رحمتیں سمیٹنے کا درس دیتی ہیں اور دوسری طرف نت نئے پیکجز متعارف کروا کر انہیں رحمتیں سمیٹنے سے محروم رکھتی ہیں۔ اب جو بندہ سارا دن ٹیلی فون پر دوسروں کے کان کھاتا رہے گا وہ عبادات کے لیے وقت کہاں سے نکال پائے گا؟