پی ٹی سی ایل کی نئی وائی وائی موڈیم پالیسی : فری یا فراڈ؟

گذشتہ روز پی ٹی سی ایل کی جانب سے نئی براڈبینڈ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت اب تمام نئے براڈبینڈ صارفین کو عام موڈیم کی بجائے وائی فائی موڈیم ’مفت‘ فراہم کیا جائے گا۔

اس نئی پالیسی کے تحت پی ٹی سی  ایل کے نئے صارفین کے لیے 1Mbps پیکج کے چارجز بڑھا دیے گئے ہیں ، نئے پیکج کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
1Mbps براڈبینڈ پیکج:

  • ماہانہ چارجز : 1250 روپے
  • مفت وائی فائی موڈیم

 

  • پی ٹی سی ایل کی وائی فائی پالیسی کے تحت نئے پیکج چارجز کا اطلاق صرف نئے صارفین پر ہوگا ،جبکہ پرانے صارفین جو 1Mbps پیکج کے ساتھ عام موڈیم استعمال کر رہے ہیں انکے چارجز 1199 ہی رکھے جائیں گے۔ اگر یہ صارفین وائی موڈیم حاصل کرنا چاہیں تو اسکے لیے انہیں 750 روپے موڈیم اپ گریڈیشن چارجز ادا کرنا ہونگے۔
  • وہ پرانے صارفین جو پہلے سے وائی فائی موڈیم استعمال کررہے ہیں انکے لیے چارجز وہی رہیں گے۔
  • پی ٹی سی ایل کے بنڈل پیکجز اور سمارٹ ٹی صارفین کے لیے وائی فائی موڈیم کے کوئی چارجز نہیں۔
  • وائی فائی موڈیم 256kbps اور 1Mbps سٹوڈنٹ پیکج کے علاوہ باقی تمام پیکجز کے لیے دستیاب ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حسب روایت آفر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے اور یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے کہ یہ اقدام صارفین کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل صارفین 1Mbps کے لیے 1199 روپے چارجز ادا کرتے تھے۔ جبکہ اب وہ 1250 روپے ادا کریں گے، جس میں 51 روپے موڈیم کے چارجز ہونگے۔ اسی طرح پرانے صارفین جو پہلے وائی فائی موڈیم پر مفت اپ گریڈ کر سکتے تھے اب انہیں اسکے لیے 750 روپے ادا کرنا ہونگے ۔

جہاں تک پی ٹی سی ایل کے وائی فائی موڈیم کی بات ہے تو یہ موڈیم میں نے خود استعمال کیا ہے اور تمام دوستوں کو میں یہی مشورہ دوں گا کہ وہ یہ موڈیم کبھی نہ لیں، اسکی بجائے آپ اگر بازار سے وائی فائی موڈیم خریدیں تو وہ زیادہ بہتر رہے گا۔ عام طور پر وائی فائی موڈیم دو ہزار روپے میں مل جاتا ہے۔ پی ٹی سی ایل کا موڈیم انتہائی ناقص اور گھٹیا کوالٹی کا ہے جسکے سگنل بہت کمزور ہیں ۔ ایک بار پھر میں تمام قارئین کو متنباہ کرتا ہوں کہ وہ اس فری فراڈ وائی فائی آفر سے بچیں۔