ڈیل پاکستان لایا فیس بک صارفین کے لیے خصوصی تحائف

ڈیل پاکستان کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے فین پیج  کے مداحوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرنے پر انکے لیے خصوصی تحائف کا اعلان کیا گیا ہے۔

Dell : 5 Days of Luck نامی اس سکیم کے تحت  5 دن ڈیل کے فیس بک فینز کو بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیے جائیں گے۔ قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے آپکو اس لنک پر جا کر ایک فارم پر کرنا ہوگا جس میں آپ کو اپنا نام ، ای میل ، فون نمبر اور گھر کا پتہ درج کرنا ہوگا۔

ڈیل پاکستان کی جانب سے روزانہ قرعہ اندازی کی جائے گی اور خوش نصیبوں کو ڈیل کی جانب سے انعامات دیے جائیں گے جیسے یو ایس بی فلیش ڈرائیو ، ٹی شرٹس اور کمپیوٹر ماؤس۔ یاد رہے کہ قرعہ اندازی سے متعلق ڈیل کا فیصلہ حتمی ہوگا۔