وائی ٹرائیب کے ساتھ چھٹیاں منانے سکردو چلیں

وائرلیس انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائیب کی جانب سے حال ہی میں Discover Pakistan کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے پہلے مرحلے میں کمپنی کی جانب سے 6 خوش نصیب صارفین کوبذریعہ قرعہ اندازی  سکردو کی سیر و سیاحت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ سکردو کی سیر کا موقع جیتنے والے یہ 6 خوش نصیب اپنے ساتھ ایک ایک ساتھی کو بھی لے جاسکیں گے۔

قرعہ اندازی میں شمولیت کا طریقہ :
اس قرعہ اندازی میں وہ تمام وائی ٹرائیب صارفین شامل ہوسکتے ہیں جنہوں نے 19 مارچ 2012 سے قبل اپنے تمام بل اور بقایا جات ادا کر دیے ہوں۔جسکے بعد کمپنی کی جانب سے قرعہ اندازی کی جائے گی اور 6 صارفین کو سکردو کی سیر کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے مزید معلومات اور قرعہ اندازی کے نتائج وائی ٹرائیب کے فیس بک فین پیج پر شائع کیے جائیں گے۔