وائی ٹرائیب کی جانب سے عید کا تحفہ

وائی ٹرائیب عیدالاضحی کی مناسبت سے اپنے صارفین کے لیے ایک خصوصی آفر لے کر آیا ہے۔ جی نہیں اس آفر میں وائی ٹرائیب آپ کو گوشت تو نہیں دے رہا البتہ مہینے بھر کے لیے ڈیٹا کی حد کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔

مثلاً اگر پہلے آپکے پیکج کے ڈیٹا ٹرانفسر کی حد 15GB تھی تو اب اسے بڑھا کر 30GB کر دیا گیا ہے۔ لہذا اب دل کھول کر ڈاونلوڈنگ کیجئے۔ لیکن یاد رہے یہ آفر صرف 30 نومبر تک کے لیے موثر ہے۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر Bigger, Better اور Smarter پیکجز کے صارفین کے لیے میسر ہے۔
  • آفر صرف ماہ نومبر کے لیے موثر ہے ، یکم دسمبر سے صارف کی ڈیٹا لمٹ معمول کے مطابق ہوجائے گی۔