بل ادا کیجئیے اور جیتیں ایپل آئی پیڈ

وائرلیس انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرایب کی جانب سے آج موجودہ صارفین کے لئے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے، جسکے ذریعے صارفین 3 ایپل آئی پیڈ 2 جیت سکتے ہیں۔
اس قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے صارفین کو صرف   اپناماہانہ بل 15 ستمبر2011 تک ادا کرنا ہے۔جسکے بعد کمپنی بذریعہ قرعہ اندازی تین خوش نصیبوں کا انتحاب کرے گی۔

آفر تو یقناً کافی دلکش ہے لیکن صارفین کے لئے جیتنا انتہائی مشکل کیونکہ اس آفر میں ہزاروں افراد شامل ہونگے اور انعام صرف تین کو ملنا ہے۔