اب آئی فون کے ساتھ گاڑی پارک کریں

جیمز بانڈ کی طرح موبائل فون سے گاڑی چلانا تو شاید ہر کسی کے لئے ممکن نہ ہو ، لیکن اگر آپ کے پاس ایپل کا آئی فون 4 ہے تو آپ اسکے ذریعے اپنی گاڑی ضرور پارک کر سکتے ہیں۔

یوں تو آئی فونز کے لئے نت نئی ہزاروں قسم کی ایپلی کیشنز میسر ہیں لیکن ویلیو کی جانب سے پیش کی گئی یہ ایپلی کیشن اپنی طرز کی ایک انوکھی ایپ ہے۔ اس ایپ میں Park4U سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ فورڈ ،  آوڈی  ، واکس ویگن اور اسطرح کی دیگر کمپنیوں کی نئی آنے والی تمام گاڑیوں میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ یہ نظام گاڑی میں موجود بریک اور دیگر نظام کا کنڑول دوری سے فراہم کرتا ہے۔

آپ کا کام صرف پارکنگ کے لئے جگہ تلاش کرنا ہے۔ اسکے بعد آپ بے شک گاڑی سے اتر کر اسے انتہائی آسانی سے پارک کریں۔

ویلیو کمپنی کے مطابق یہ ایپلی کیشن جلد ہی صارفین کے لئے پیش کر دی جائے گی۔