موبی لنک نے سام سنگ گلیکسی ٹیب 10.1 پیش کردی

موبی لنک کی جانب سام سنگ گلیکسی ٹیب 10.1 پیش کر دی گئی ہے۔ یہ ٹیبلٹ صرف 56 گرام وزنی اور 8.6 ملی میٹر موٹائی کی حامل ہے۔ ٹیبلٹ گوگل کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ ہنی کومب سے مزین ہے۔ اسکے علاوہ اس میں 1GHz کا تیز ترین ڈؤل کور پراسیسر اور 1 GB ریم بھی نصب کی گئی ہے۔ ٹیبلٹ سکرین کی لمبائی 10.1 انچ اور ریزولیوشن 800×1280 ہے۔ ٹیبلٹ کی پشت پر نصب کیمرہ 3 میگا پکزل اور ہائی ڈیفینیشن ، فلیش لائٹ اور خودکار فوکس کے نظام سے مزین ہے۔
موبی لنک کی جانب سے ٹیبلٹ کا 16 GB ورژن 57000 روپے میں فروخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ مزید براں موبی اس ٹیبلٹ کی خریداری پر صارفین کو تین ماہ کے لئے فری جی پی آر ایس اور ٹیبلٹ کا حفاظتی خول بھی مفت فراہم کرے گا۔


یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال موبی لنک کی جانب سے گلیکسی ٹیب  کو 59000 کی قیمت پر پیش کیا گیا تھا جو بازار سے زیادہ تھی، لہذا اگر آپ یہ ٹیبلٹ خریدنے کے خواہاں ہیں تو پہلے بازار سے نرخ معلوم کرنا نہ بھولیئے گا۔

 

منبع