گوگل اور ٹوئیٹر کی مصری صارفین کے لئے نئی سہولت

حال ہی میں مصری صدر حسنی مبارک کی جانب سے لگائے گئے انٹرنیٹ بین نے مصری عوام کو تمام دنیا سے کاٹ کر رکھ دیا ہے، اسی مسئلہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے گوگل سے ناؤ (SayNow) کی جانب سے انٹرنیٹ کے بغیر ٹوئیٹر استعمال کرنے کی ایک نئی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔

سپیک ٹو ٹوئیٹ نامی یہ سروس ہر اس شخص کو حاصل ہے، جسکہ پاس کسی بھی قسم کا وائیس کنکشن میسر ہو، صارف کو تین انٹرنیشنل نمبر فراہم کیے گئے ہیں جن  میں سے کسی پر بھی کال کر کے وہ اپنا پیغام ٹوئیٹ کر سکتا ہے، یہ پیغامات egypt# کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئیٹرپر پوسٹ ہونگے۔
نمبرز کی تفصیل درج ذیل ہے:
16504194196+ / 390662207294+/ 97316199855+ ان نمبرز کو کسی بھی فون سے ڈائل کیا جا سکتا ہے اور اسکے لیے کسی بھی قسم کے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں۔ فلوقت 250 کے لگ بھگ افراد اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ مصر کی آخری انٹرنیٹ کمپنی نور گروپ کو بھی سوموار کے روز بند کر دیا گیا، جسکے باعث اب مصر میں انٹرنیٹ کا کوئی بھی کنکشن آن لائین نہیں