سونی نے پی ایس پی 2 کی تفصیلات جاری کر دیں

سونی نے آخر کار اپنے نئے آنے والے پورٹ ایبل پلے سٹیشن 2 کی تفصیلات جاری کردیں، اسکا کوڈ نام NGP رکھا گیا ہے۔ اس پی ایس پی میں کواڈکور اےآرایم پروسیسر اور گرافک کارڈ لگایا گیا ہے۔ جبکے ریم 1 جی بی ہے۔

اسکی سکرین 5 انچ ہے جسکی ریزولوشن 544×950 پکزل ہے۔ سکرین OLED کپیسٹیو ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔ مزید برآں اس میں تھری جی، وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور جی پی ایس کی سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں۔کنٹرولز اور موشن سینسگ میں بھی قابل ذکر تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ UMD ڈرائیو کو ختم کرکے میموری کارڈ کو متعارف کروایا گیا ہے۔ اسکے علاوہ پی ایس پی کی اپنی ہارڈ ڈرائیو بھی ہوگی۔

پی ایس پی کا یہ ورژن اس سال کے آخر میں دستیاب ہوگا