سونی کی نئی فیبلیٹ میں پنسل کو بطور سٹائلس استعمال کیا جائے گا

اگر آپ سمارٹ فونز کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں تو یقیناً آپ کو فیبلیٹ کے بارے میں بھی معلوم ہوگا۔ اگر نہیں تو آپ کو بتائے دیتا ہوں کہ فیبلیٹ دراصل سمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کا مجموعہ ہوتا ہے۔ عام طور پر سمارٹ فونز کی سکرین 4 انچ سے 5 انچ کے درمیان لمبی ہوتی ہے اور ٹیبلیٹس کی سکرین 7 انچ سے 10 انچ کے درمیان ہوتی ہے۔

phablet

phablet
فیبلیٹ ان دونوں کے درمیان یعنی 5  سے 7 انچ لمبی سکرین کے حامل سمارٹ فون کو کہا جاتا ہے۔ اس حوالے سے گلیکسی نوٹ سیریز، گلیکسی میگا اور ایسنڈ میٹ جیسے فونز کے نام نمایاں ہیںِ۔ گو کہ سٹائلس کا دور اب گذر چکا لیکن ان بڑے سمارٹ فونز (فیبلیٹس) میں ایک بار پھر سٹائلس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سام سنگ کے گلیکسی نوٹ 2 کے ساتھ فراہم کیا جانے والا سٹائلس بہترین سروس فراہم کرتا ہے اور آپ اسے ایک انچ کے فاصلے سے بطور ماؤس کرسر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

stylus
عام طور پر سٹائلس پلاسٹک کے بنے ہوتے ہیں لیکن انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی چند افواہوں کے مطابق سونی کی جانب جلد ایک نئی فیبلیٹ Xperia L4 متعارف کروائی جارہی ہے جس میں سٹائلس کے طور پر پنسل کو استعمال کیا جائے گا۔ روایتی سٹائلس کی نسبت آپ پنسل کی مدد سے زیادہ بہتر طور پر ڈرائینگ تو بنا سکیں گے لیکن کیا پنسل کی مدد سے درست پریشر سنسٹیویٹی حاصل کی جاسکے گی یہ تو فیبلیٹ استعمال کرکے ہی پتہ چلے گا۔

phablet-sony
سونی کی اس فیبلیٹ میں 6.4 انچ کی فل ایچ ڈی سکرین کے ساتھ ساتھ سنیپ ڈریگن 800 چپ ، 2 جی بی ریم اور 13 میگا پکزل کیمرہ بھی نصب ہوگا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فون اگلے چند ماہ تک متعارف کروایا جائے گا۔ اس فیبلیٹ میں پنسل کے استعمال پر آپکی کیا رائے ہے؟ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔

بشکریہ