ہیکرز نے ٹوئٹر پر بین اکاؤنٹ دوبارہ حاصل کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

ٹوئٹر اب تک بے شمار اکاؤنٹ جو ٹوئٹر کی مقرر کی گئی شراط و ضوابط کے خلاف ہیں کو بین کرچکا ہے۔ لیکن حال ہی میں ایک Spain Squad نامی ہیکر گروپ نے ٹوئٹر کی جانب سے بین کیئے گئے چند اکاؤنٹ واپس حاصل کیئے ہیں۔ ٹوئٹر جب کسی اکاؤنٹ کو بین یا معطل کرتا ہے تو ایسے اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیئے ختم سمجھا جاتا ہے۔ لیکن Spain Squadہیکر گروپ نے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔ گوکہ واپس حاصل کیئے گئے اکاؤنٹ کو ٹوئٹر دوبارہ بند کرنے کا فوری اختیار بھی رکھتا ہے لیکن ٹوئٹر کو اپنی اس خامی کو دور کرنے پر خاص توجہ دینی ہوگی۔

twitter-ziter-itnama

ہیکرز نے جو اکاؤنٹ واپس حاصل کیئے ہیں ان میں سے چند یہ ہیں:

  • @DarkNet
  • @1337
  • @LizardSquad
  • @Hitler

ہیکرز کسی بھی اکاؤنٹ پر مکمل اختیار بھی حاصل کرسکتے ہیں

ہیکر گروپ نے حاصل کردہ اکاؤنٹس  کو بیچنے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔ Spain Squad نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان کو ٹوئٹر میں جو خامی ملی ہے اس سے نا صرف بین اکاؤنٹ واپس حاصل کیئے جاسکتے ہیں بلکہ کوئی بھی ایکٹیو اکاؤنٹ بین بھی کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ صارف کے یوزر نیم Username کو بھی بدلا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی کسی کے بھی اکاؤنٹ پر باآسانی قبضہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر کو اپنی سیکورٹی بہتر بنانے پر خاص توجہ کی ضرورت ہے

ٹوئٹر نے ہیکر گروپ سمیت وہ تمام اکاؤنٹ جو واپس حاصل کیئے گئے تھے کو دوبارہ بین کردیا ہے لیکن ٹوئٹر کو اپنی سیکورٹی پر توجہ دینے کی خاص ضرورت ہے اور خاص طور پر اس خامی کو دور کرنا ٹوئٹر کے لیئے انتہائی ضروری ہے۔