ITNama

Menu
  • پہلا صفحہ
  • بلاگ اپڈیٹس
  • انٹرنیٹ
    • فیس بک
    • ٹوئٹر
    • گوگل
  • سافٹوئیر
  • گیجٹس
    • ایپل
    • اینڈرائیڈ
    • ونڈوز فون
    • نوکیا
    • سام سنگ
    • ایچ ٹی سی
    • بلیک بیری
    • سونی
    • ہواوے
  • ٹیلی کام
    • موبی لنک
    • ٹیلی نار
    • یوفون
    • زونگ
    • وارد
    • پی ٹی سی ایل
    • وطین
    • وائی ٹرائیب
    • کیوبی
    • پی ٹی اے
  • گیمز
  • الیکٹرانکس
  • ٹیکنالوجی
  • گرما گرم
  • فورمز
  • رابطہ کیجئے
Search

موبی لنک جذبہ ، ایک بار پھر چوری پکڑی گئی

by محمد زہیر چوھان April 25, 2012, 8:59 pm 3 Comments

شاید آپکو یاد ہو کہ جب موبی لنک کی جانب سے جذبہ برانڈ متعارف کروایا گیا تھا تو بہت سے بلاگرز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے اس کے لوگو کو چوری شدہ قرار دیا۔ موبی لنک کی جانب سے کھلم کھلا ایک برازیلین کمپنی کے لوگو کی نقل کی گئی اور چوری پکڑے جانے کے باوجود اسی لوگو کو برقرار رکھا گیا۔

خیر وہ بات تو پرانی ہوگئی ، نئی بات سنیں۔ موبی لنک کی جانب سے حال ہی میں ایک بار پھر سے جذبہ برانڈ کو متعارف کروایا گیا ہے۔ اب کی بار پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کو جاز جذبہ کا برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے اور اسکے ساتھ ایک ویڈیو بھی ریلیز کی گئی ہے۔ یعنی کہ مختصراً پرانی ٹافی کو نئے کاغذ میں لپیٹ کر پیش کر دیا گیا ہے۔

کہاوت ہے کہ چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں، تو لیجئے جناب وہی ہوا، موبی لنک کی اس نئی میوزک ویڈیو میں عاطف اسلم کی کہانی دکھائی گئی ہے کہ کیسے انہوں نے اپنے جذبے کو برقرار رکھا اور لاکھ مشکلات کے باوجود ہمت نہ ہاری۔ اس ویڈیو کے اندر ایک سین کے دوران عاطف اسلم کے کنسرٹ کا پوسٹر دکھایا جاتاہے جس پر بعد ازاں ایک صاحب احتجاجی جلسہ کا پوسٹر لگا دیتے ہیں اور عاطف اسلم غصہ سے اسے اتار پھینکتے ہیں۔

خیر یہ تو کوئی خاص بات نہ ہوئی؟ لیکن جناب اگر غور کیا جائے تو عاطف اسلم کے کنسرٹ کا پوسٹر اصل میں سٹرنگز بینڈ کے ایک کنسرٹ پوسٹر کاچربہ ہے۔ جسے کراچی کے ایک ڈیزائنر وقاص صدیقی نے 2010 میں ڈیزائن کیا تھا۔

وقاص کا کہنا تھا کہ انہیں ہرگز امید نہ تھی کہ موبی لنک جیسی بڑی کمپنی ایسی حرکت کرے گی۔ ان کی کریٹیو ٹیم کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ گو کہ کمپنی کی جانب سے پروموشن مہم بہت اچھی رہی ہے لیکن ایک چھوٹی سے غلطی کی وجہ سے سب کیے کرائے پر پانی پھر گیا ہے۔ہر کسی کو چاہیے کہ وہ اپنے کام پر ٹھیک طرح سے توجہ دے اور دوسروں کے کام بھی کو بھی سراہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ موبی لنک کی جانب سے اس بار کیا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ مجھے تو یہی امید ہے کہ اس بار بھی ان کے کان پر جوں تک نہ رینگے گی چونکہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جو ہے ، انہیں کسی اور کی کیا پرواہ؟ خیر جذبے سے جڑے رہیں شاید جلد کچھ اور بھی جاننے کو مل جائے۔

موبی لنک جذبہ کی جانب سے عاطف اسلم کے نئے گانے کی ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

منبع

مزید تحاریر:

  1. موبی لنک کی جانب سے جاز اور جذبہ صارفین کے لیے نئے انٹرنیٹ پیکجز
  2. جاز جذبہ کی سالگرہ : تحفہ دو تحفہ لو
  3. جاز جذبہ ایس ایم ایس پلس : 45 پیسے میں 600 ایس ایم ایس

تازہ خبریں بذریعہ ای میل

ہمیں سوشل میڈیا پر بھی فالو کریں

تازہ تحاریر

  • ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلجز پاکستان کے اشتراک سے”Capture the Future” مُہم کا آغاز کر دیا گیا

  • ویوو نے نیا سمارٹ فون Y200 پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

  • ویوو کا جدیدسمارٹ فون Y27s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

  • ویوو Y17s اب4GB+4GB Extended RAM کے ساتھ پاکستان میں دستیاب

  • پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ٹیلی نار کے 100 فیصد بزنس کو خرید لیا

  • جی ٹی اے 6 کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا، گیم 2025 میں لانچ کی جائے گی

  • وٹس ایپ کی جانب سے ای میل ویریفیکیشن کا نیا فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان

  • نادرا کی نئی بائیکر سروس کے ذریعے اب پاکستانی شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں

تلاش کیجئے

© 2011 - 2023 آئی ٹی نامہ، جملہ حقوق محفوظ ہیں

  • تعارف
  • Install Urdu
  • فورمز
  • رابطہ
Back to Top