جاز جذبہ ایس ایم ایس پلس : 45 پیسے میں 600 ایس ایم ایس

موبی لنک جاز کی جانب سے حال ہی میں اپنے جذبہ صارفین کے لیے ایس ایم ایس پلس آفر متعارف کروائی گئی ہے جو کہ بلاشبہ پاکستان کی بہترین ایس ایم ایس بنڈل آفر ہے۔


اس آفر کے ذریعے جاز کے جذبہ صارفین اب 45 پیسے علاوہ ٹیکس کی ادائیگی پر 600 ایس ایم ایس روزانہ حاصل کرسکتے ہیں اور یہ ایس ایم ایس نہ صرف موبی لنک بلکہ پاکستان بھر کے تمام نیٹورکس پر کیے جاسکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات:

  • تمام نیٹورکس پر 600 ایس ایم ایس روزانہ۔
  • آفر کی سبسکرپشن چارجز 45 پیسے علاوہ ٹیکس ہیں اور معیاد ایک دن۔
  • آفر صرف جاز جذبہ صارفین کے لیے دستیاب ہے لہذا اگر آپ جذبہ پیکج استعمال نہیں کر رہے تو پہلے اپنا پیکج  123 ملا کر تبدیل کریں۔

ایس ایم ایس پلس آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
یہ آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #1*106* ملائیں۔ سبسکرپشن ختم کرنے کے لیے #4*106* ملائیں۔

یاد رہے کہ یہ آفر 31 مارچ 2012 تک موثر ہے۔