نیا ٹروجن وائرس اینڈرائیڈ نوگٹ اور مارش میلو کو بھی مات دے سکتا ہے

حال ہی میں اینڈرائیڈ پر  ایک نیا ٹروجن وائرس (Gugi)دریافت کیا گیا ہے جو اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژنز مارش میلو اور نوگٹ کو بھی مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نیا ٹروجن فی الوقت صرف روس کے صارفین کو ہی اپنا نشانہ بنا رہا ہے تاہم باقی ممالک کے اینڈرائیڈ صارفین کو بھی ہوشیار رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

android-gugi

Gugi ٹروجن کا طریقہ واردات:

اس ٹروجن کا طریقہ واردات بہت آسان ہے، ایک ایس ایم ایس کے ذریعے آپ کو لنک موصول ہوتا ہے کہ آپکے نمبر پر ایم ایم ایس پیغام یا تصویر موصول ہوئی ہے۔ اس کو دیکھنے کے لیے کلک کیجئے۔

جب آپ اس لنک پر کلک کرتے ہیں تو ٹروجن ایک تصویر کی فائل آپ کے موبائل پر ڈاؤنلوڈ کرتا ہے۔ جو کہ دراصل تصویر نہیں بلکہ ایک ایپلی کیشن ہے۔ اسے کھولنے پر ایپلی کیشن آپ کے فون میں انسٹال ہوجاتی ہے۔

trojan

تاہم یہ ایپلی کیشن تب تک کچھ نہیں کر سکتی جب تک اینڈرائیڈ کے نئے ورژن میں اسکو مناسب Permissions نہ ملیں۔ تاہم بہت سے صارفین تصویر دیکھنے کے چکر میں اسکو مطلوبہ رسائی فراہم کردیتے ہیں۔ جس کے بعد یہ ایپلی کیشن پورے فون کو اپنے کنٹرول میں کر لیتی ہے اور صارف سے مزید معلومات کی رسائی مانگتی ہے اور صارف کے پاس اسے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں بچتا، ماسوائے اسکے کہ فون کو Safe Mode میں چلایا جائے اور کسی طریقہ سے یہ ایپلی کیشن ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔

ایسے کسی بھی ٹروجن وائرس سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ایسی کوئی بھی ایپلی کیشن انسٹال نہ کریں جس کے بارے میں آپ کو پتہ نہ ہو یا پھر وہ آپ نے گوگل پلے سٹور سے ڈاؤنلوڈ نہ کی ہو۔ اسکے علاوہ ایپلی کیشن Permissions کا خاص خیال رکھیں اور نامعلوم ایپلی کیشنز کو فون کی معلومات تک رسائی ہرگز مت فراہم کریں۔

منبع