اینڈرائیڈ کا تازہ ترین ورژن نوگٹ جاری کردیا گیا

جیسا کہ خیال کیا جارہا تھا کہ گوگل اینڈرائیڈ کا تازہ ورژن نوگٹ (Nougat) 22 اگست کو جاری کرے گا تو یہ خیال سچ ثابت ہواہے اور گوگل نے اینڈرائیڈ 7.0 نوگٹ منتخب کیئے گئے فونز پر جاری کردیا ہے۔

nougat-screenshots

نوگٹ اپڈیٹ ابھی جن ڈیوائسز پر دستیاب ہے

اینڈرائیڈ نوگٹ سب سے پہلے جن ڈیوائس کے لیئے جاری کیا گیا ہے ان کے نام کچھ اس طرح ہیں:

  • نیکسس5ایکس (Nexus 5X)
  • نیکسس 6 پی (Nexus 6P)
  • نیکسس 9 (Nexus 9)
  • نیکسس 6 (Nexus 6)
  • گوگل پکزل سی (Google Pixel C)
  • جنرل موبائل 4 جی (General Mobile 4G)

اینڈرائیڈ نوگٹ 7.0 اپڈیٹ سپورٹ شدہ ڈیوائسس پر آنے میں کچھ وقت لے گی، یہ وقت چند ہفتہ یا چند ماہ بھی ہوسکتا ہے۔

نوگٹ کے چند خاص فیچرز

نوگٹ کے نئے فیچرز میں سے بہترین فیچر ملٹی ٹاسکنگ میں بہت بڑی تبدیلی ہے، یہ تبدیلی آپ کی اسکرین کو دو حصوں میں تقسیم کردے گی جس سے آپ ایک وقت میں دو ایپ ایک ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس اپڈیٹ میں بیٹری پرفارمنس کو بہتر بنانے پر بھرپور زور دیا گیا ہے۔ساتھ ہی نوٹیفیکیشن کو بہتر بنایا گیا جیسے کہ اگر ایک ایپ کے زیادہ نوٹیفیکیشن ہوں گے تو ان سب کو ایک گروپ کی شکل دے دی جائے گی۔

امید ہے کہ گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی یہ اپڈیٹ اینڈرائیڈ کے لیئے بہتر ثابت ہوگی۔اور نئے فیچرز کو صارفین پسند کریں گے۔