ایل جی نے پہلا اینڈرائیڈ نوگٹ کا حامل اسمارٹ فون V20 لانچ کردیا

ایل جی کی جانب سے حال ہی میں نیا فلیگ شپ سمارٹ فون وی 20 متعارف کروایا گیا ہے جو بڑی حد تک ایل جی جی 5 سے متاثر ہے تاہم اسکا ڈیزائن ماڈیولر نہیں۔

ایل جی وی 20 پچھلے سال متعارف کروائے گئے ماڈل ہی کی طرح دو سکرینوں کا حامل ہے۔ جس میں بنیادی سکرین 5.7 انچ کی ہے جبکہ اسکے اوپر ایک پٹی اور ہے جو کہ اسکی دوسری سکرین کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور اس پر ایپلی کیشن شارٹ کٹس یا نوٹی فیکیشنز دکھائی دیتی ہیں۔

lgv20-portfolio

آج کل سمارٹ فونز میں دو کیمروں کا رواج کافی عام ہو چلا ہے اور ایل جی بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں۔ وی 20 میں ڈؤل کیمرہ سیٹ اپ نصب کیا گیا ہے جس میں بنیادی کیمرہ 16 میگا پکزل f/1.8 اپرچر والا ہے اور دوسرا کیمرہ 8 میگا پکزل وائیڈ اینگل لینز کا حامل ہے۔

ایل جی V20 کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں آپ 2 ٹی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کرسکتے ہیں، 2 ٹی بی تک کارڈ کی سہولت تو موجود ہے لیکن مارکیٹ میں فی الحال 256 جی بی تک کے کارڈ ہی دیکھنے کو ملے ہیں۔اس کے علاوہ فون کی اپنی میموری بھی 64 جی بی ہے۔

ایل جی وی 20 پر اس وقت گوگل کا تازہ ترین ورژن نوگٹ (Android 7.0) چل رہا ہے اور یہ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب پہلا اور واحد نیا فون ہے جو اینڈرائیڈ نوگٹ سے مزین ہے۔

lgv20

فون کی نمایاں خصوصیات

  • 5.7 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی سکرین
  • 2 جی، 3 جی اور 4 جی
  • 4 جی بی ریم
  • 64 جی بی انٹرنل سٹوریج
  • 2 ٹی بی تک مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سہولت
  • کوالکام سنیپ ڈریگن 820 پراسیسر
  • 16 میگا پکزل اور 8 میگا پکزل کے ساتھ ڈؤل کیمرہ اور  ڈؤل ایل ای ڈی فلیش لائٹ
  • 5 میگا پکزل فرنٹ کیمرہ
  • 3200 ملی ایمپیئر آور بیٹری
  • اینڈرائیڈ نوگٹ 7.0 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ

ایل جی کی جانب سے اس فون کی قیمت اور دستیابی کا ابھی باقاعدہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم امید کی جارہی ہے کہ یہ فون  عالمی مارکیٹس میں اگلے ماہ تک دستیاب ہوگا۔ پاکستان میں ایل جی کے سمارٹ فون باضابطہ طور پر تو لانچ نہیں کیے جاتے لیکن آپ انہیں مختلف آن لائن سٹورز سے خرید سکتے ہیں، تاہم انکے ساتھ کمپنی وارنٹی دستیاب نہ ہوگی۔