گوگل پاکستانی یونیورسٹیوں میں تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے گی

گوگل نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے پہلی بار پاکستان کے پانچ شہروں میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہے۔  اس مقصد کے لیے ان شہروں میں موجود بڑی یونیورسٹیوں کو چنا گیا ہے جہاں نوجوان طلباء کو ویب اور ایپلی کیشن ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ گوگل کے مختلف ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے اچھا روزگار کمانے کی تربیت بھی دی جائے گی۔

google-pakistan

گوگل کی ٹیم لاہور، کراچی، اسلام آباد، گجرات اور ٹوپی میں بڑی یونیورسٹیوں جیسے لمز(لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز)، فاسٹ (نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائسنز) ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، آئی بی اے اور یونیورسٹی آف گجرات وغیرہ میں ان تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے گی۔

اس کے علاوہ بلاگرز کے لیے خاص طور پر گوگل ایڈسنس کے ذریعے گھر بیٹھے پیسے کمانے کی تربیت بھی دی جائے گی۔

اگر آپ بلاگنگ ،ویب ڈیویلپمنٹ ، موبائل ایپلی کیشنز یا ویڈیو پروڈکشن کا شوق رکھتے ہیں تو یقیناً یہ تربیتی سیشنز آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہونگے۔

رجسٹریشن کے خواہشمند افرا د یہ لنک ملاحظہ کریں:

https://events.withgoogle.com/Pakistan/registrations/new/details/