گوگل کی نئی سروس ڈوؤ میں جلد آڈیو کال کی سہولت بھی میسر ہوگی

گوگل نے دو روز قبل ہی ویڈیو کالنگ کی نئی سروس ڈوؤ کا آغاز کیا ہے۔ یہ سروس استعمال کرنے کے لیے آپ کو گوگل پر اکاؤنٹ بنانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ آپکا فون نمبر ہی آپکی شناخت ہے۔

duo

ویڈیو کالنگ کی یہ سروس بہت ہی سادہ اور آسان ہے، تاہم اس میں ویڈیو کالنگ کے علاوہ آڈیو کال یا میسجنگ کے فیچر شامل نہیں جو کم و بیش تمام دیگر ویڈیو کالنگ سروسز کا حصہ ہیں۔

اب گوگل نے اس بات کی تصدیق کی ہے بہت جلد ڈوؤ کی ایپلی کیشن میں آڈیو کال کی سروس بھی شامل کر دی جائے گی۔ تاہم اس کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ابھی ڈاؤنلوڈ کیجئے:

آپ پلے سٹور یا ایپل سٹور سے ابھی یہ ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں، اگر آپ کے پاس ڈاؤنلوڈ کا بٹن نظر نہیں آرہا تو آپ اس کی APK فائل اس لنک سے حاصل کریں۔

گوگل کی پوری کوشش ہے کہ یہ نئی ایپلی کیشن فیس ٹائم، فیس بک میسنجر، وٹس ایپ اور سکائپ سے زیادہ مقبولیت حاصل کرے۔