ITNama

Menu
  • پہلا صفحہ
  • بلاگ اپڈیٹس
  • انٹرنیٹ
    • فیس بک
    • ٹوئٹر
    • گوگل
  • سافٹوئیر
  • گیجٹس
    • ایپل
    • اینڈرائیڈ
    • ونڈوز فون
    • نوکیا
    • سام سنگ
    • ایچ ٹی سی
    • بلیک بیری
    • سونی
    • ہواوے
  • ٹیلی کام
    • موبی لنک
    • ٹیلی نار
    • یوفون
    • زونگ
    • وارد
    • پی ٹی سی ایل
    • وطین
    • وائی ٹرائیب
    • کیوبی
    • پی ٹی اے
  • گیمز
  • الیکٹرانکس
  • ٹیکنالوجی
  • گرما گرم
  • فورمز
  • رابطہ کیجئے
Search

وارد نے فور جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی پارٹنر کا اعلان کر دیا

by محمد زہیر چوھان October 13, 2014, 4:45 pm 2 Comments

دبئی میں منعقد ہونے والی GITEX Technology Week 2014 نمائش کے دوران، وارد ٹیلی کام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں اسکے فور جی نیٹورک کی تنصیب کا کام الیکٹرانک آلات اور سروسز فراہم کرنے والی مشہور کمپنی ایریکسن کے سپرد کیا گیا ہے۔

وارد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر منیر فاروقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:

وارد جلد پاکستان میں سب سے بہتر فور جی ایل ٹی ای نیٹورک لانچ کرنے جارہا ہے اور اسکے لیے ایریکسن نے ہمیں جدید اور بے مثال ٹیکنالوجی سروس فراہم کیں ہیں۔ ایریکسن کے ساتھ ہمارا کافی پرانا ساتھ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

اس تقریب میں وارد فور جی ایل ٹی ای کے مستقبل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ وارد ٹیلی کام کے چیف فنانشل آفیسر، طارق گلزار کے مطابق ایل ٹی ای سروس کی فراہمی کے لیے وارد نے ابھی تک 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور اگلے پانچ سال کے دوران ابوظہبی گروپ اسے مزید 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

warid-tel-ericsson

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وارد ٹیلی کام کی جانب سے ملک میں فور جی سروس کی ٹیسٹنگ کا آغاز کیا جاچکا ہے اور تمام وارد ملازمین کو فور جی سمز فراہم کردی گئیں ہیں۔ وہ صارفین جن کے پاس فور جی سمارٹ فونز ہیں انہیں بھی کال کرکے سم انکے گھر پہنچانے کا عندیہ دیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس ماہ کے اختتام تک عام صارفین اس سروس سے مستفید ہوسکیں گے۔

مزید تحاریر:

  1. دیر آید درست آید، وارد نے جلد فور جی سروس متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
  2. وارد فورجی سروس اس سال ستمبر میں لانچ کی جائے گی
  3. وارد نے فور جی نیٹورک کی تنصیب کے لیے ایریکسن سے معاہدہ کرلیا

تازہ خبریں بذریعہ ای میل

ہمیں سوشل میڈیا پر بھی فالو کریں

تازہ تحاریر

  • ویوو سمارٹ فون کو پاکستان میں اپنے جدت کا سفر شروع کیے تین سال مکمل ہوگئے

  • ویوسونک XG2401 : گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے 144Hz ریفریش ریٹ سے مزین بہترین مانیٹر

  • ویوو کی جانب سے جون کے مہینے میں Y53 پر سپر ڈسکاؤنٹ آفر کا اجراء

  • اوپو کی فائینڈ سیریز کا نیا فون Find X بہت جلد متعارف کروائے جانے کا امکان

  • شاؤمی کے نئے فون Mi 7 میں 8 گیگا بائیٹ ریم کا استعمال کیا جائے گا

  • انسٹاگرام ایپلی کیشن اب سکرین شاٹس لینے والوں کی نشاندہی کرے گی

  • ویوو نے پاکستان میں خصوصی طور پر کالے رنگ میں V5s سمارٹ فون متعارف کروا دیا

  • ویوو نے پاکستان میں بہترین سیلفی کیمرہ اور میوزک سے مزین سمارٹ فونز متعارف کروا دیے­­­

تلاش کیجئے

© 2011 - 2020 آئی ٹی نامہ، جملہ حقوق محفوظ ہیں

  • تعارف
  • Install Urdu
  • فورمز
  • رابطہ
Back to Top