Maxthon نے نیا تیز ترین ویب براؤزر MxNitro متعارف کروا دیا

Nitro

شاید آپ میں سے چند دوست Maxthon ویب براؤزر کے بارے میں جانتے ہوں، چینی ڈیویلپرز کی جانب سے تیار کیا گیا یہ براؤزر مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر سے کافی حد تک مشابہت رکھتا ہے۔ تاہم اس میں بہت سے مزید فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہےاور یہ اسکی نسبت کافی تیز بھی ہے۔

گو کہ یہ براؤزر کم و بیش دس سال پہلے لانچ کیا گیا تھا تاہم اسے زیادہ مقبولیت حالیہ چند سالوں میں ہی حاصل ہوئی ہے اور اب یہ کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل آپریٹنگ سسٹمز کے لیے بھی دستیاب ہے۔

اپنی سروسز کے معیار کو مزید بہتر بناتے ہوئے اب کمپنی کی جانب سے  نیا ویب براؤزر MxNitro  پیش کیا گیا ہے۔ جو نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ کمپنی دعوی کے مطابق اس وقت کا سب سے تیز ترین ویب براؤزر بھی ہے۔

یہ ویب براؤز جو فی الوقت صرف ونڈوز صارفین کے لیے دستیاب ہے، دیگر مشہور براؤزرز جیسے گوگل کروم کے مقابلے میں نہ صرف جلدی انسٹال ہوجاتا ہے بلکہ کھلتا بھی تین گنا تیزی سے ہے۔ اس کا انٹرفیس بہت ہی آسان اور سادہ ہے، جسکی بدولت یہ کافی تیزی سے کام کرتا ہے اور کروم کے مقابلے میں کوئی بھی ویب سائیٹ تیس فیصد تیزی سے کھولتا ہے۔

mx-2

گوکہ یہ براؤزر ابھی پلگ انز اور دیگر بہت سے فیچرز سے محروم ہے، تاہم وہ صارفین جو اپنے موجودہ ویب براؤزر کی سپیڈ سے پریشان ہیں انکے لیے یقیناً یہ ایک مفید سافٹوئیر ہے۔

کمپنی دعوی ایک طرف لیکن ہماری ٹیسٹنگ کے دوران بھی یہ براؤزر بہت تیز رفتار ثابت ہوا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری بھی آئے گی۔

اسے اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں: http://usa.maxthon.com/mxnitro/