جرمنوں نے گوگل کروم کو محفوظ ترین براؤزر قرار دے دیا

جرمنی میں انفارمیشن سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے گوگل کے مشہور زمانہ براؤزر کروم کو دنیا کا بہترین اور محفوظ انٹرنیٹ براؤزر قرار دے دیا ہے۔ جرمن ادارے کے مطابق وہ کمپیوٹر صارفین جو مائیکروسافٹ ونڈوز استعمال کرتے ہیں انکے لیے سب سے محفوظ براؤزر گوگل کروم ہی ہے۔

ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق آن لائین سرگرمیوں میں براؤزر کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور انٹرنیٹ ایکسپلورر یا فائر فاکس جیسے بہترین براؤزر بھی سیکیورٹی کے حوالے سے ہمیشہ مار کھا جاتے ہیں۔ گوگل کروم میں Sandbox فیچر کے بدولت صارفین ہیکرز کے حملہ سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔

جرمن ادارے کے مطابق گوگل کروم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ براؤزر خودکار طریقہ سے چپ چاپ اپ ڈیٹ ہوتا رہتاہے ، اسی طرح اس میں فلیش بھی خود بخود اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے جسکی بدولت صارفین کو ہمیشہ بہتر سروس فراہم ہوتی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کےمطابق صارفین ای میلز کے لیے ونڈوز لائیو میل یا موزیلا تھنڈر برڈ کا استعمال کریں۔ جبکہ اینٹی وائرس کے طور پر کوئی بھی مفت کا سافٹوئیر جیسے Avira , Avast  یا Microsoft Security Essentials موزوں ہیں۔

بہرحال  یہ بات تو یقیناً درست ہے کہ گوگل کروم ایک اچھا براؤزر ہے لیکن یہ کہنا کہ موزیلا فائر فاکس یا انٹرنیٹ ایکسپلورر گھٹیا براؤزر ہیں کسی بھی طرح درست نہیں۔ دنیا بھر آئی ٹی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے اکثر افراد موزیلا فائر فاکس استعمال اور استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اسکے بہت سے پلگ ان اور ایکسٹنشنز دستیاب ہیں۔ پاکستان میں لوگوں کی اکثریت زیادہ معلومات نہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پرانے ورژن استعمال کرتی ہے جو یقیناً سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے کافی خطرناک ہے ، البتہ انٹرنیٹ ایکسپلور کے نئے ورژن جیسے آئی ای 9 وغیرہ پہلے کی نسبت کافی محفوظ براؤزنگ مہیا کرتے ہیں۔

منبع