نوکیا نے ونڈوز فون 8.1 پر مبنی Lumia Cyan اپڈیٹ جاری کردیا

نوکیا کی جانب سے آج دنیا بھر میں لومیا ونڈوز فون صارفین کے لیے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن، 8.1 یا Lumia Cyan جاری کر دیا گیا ہے۔

windows-phone-81

مائیکروسافٹ نے اس سال اپریل میں ونڈوز فون کا نیا ورژن جاری کیا تھا جو اس سے قبل صرف ڈیویلپرز کے لیے دستیاب تھا۔ آپریٹنگ سسٹم اپڈیٹ کے ذریعے اب ونڈوز فون صارفین مائیکروسافٹ کے ورچوئل اسسٹنٹ Cortana کا بھی استعمال کرسکیں گے۔ اسکے علاوہ ونڈوز فون 8.1 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کا نیا ورژن بھی شامل کیا گیا ہے۔ دیگر آپریٹنگ سسٹمز کی طرح اب ونڈوز فون صارفین بھی ہوم سکرین پر اپنی پسند کا وال پیپر استعمال کرسکتے ہیں، اسکے علاوہ نوٹیفیکیشنز کے سسٹم میں کافی بہتری لائی گئی ہے۔

نوکیا کی جانب سے خاص لومیا صارفین کے لیے فراہم کی جانے والی ایپلی کیشنز کو بھی اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔
lumia
آپ کے لومیا فون پر یہ اپڈیٹ کب دستیاب ہوگا اسکے بارے میں مزید جاننے کےلیے یہ لنک ملاحظہ کیجئے۔ فون کو اپڈیٹ کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں: