نوکیا نے دو سموں سے مزین لومیا 630 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا

نوکیا نے اس سال اپریل کے مہینے میں ونڈوز فون 8.1 سے مزین پہلا ڈول سم سمارٹ فون لومیا 630 متعارف کروایا تھا۔ آج یہ فون پاکستان بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

nokia

کٹھے میٹھے رنگوں میں دستیاب یہ لومیا فون پہلے متعارف کروائے گئے فونز سے کچھ زیادہ مختلف تو نہیں ہے، ہاں آپ اس میں بیک وقت دو سمز استعمال کرسکتے ہیں۔

لومیا 630 میں 4.5 انچ لمبی کلیر بلیک آئی پی ایس سکرین نصب کی گئی ہے اور اس پر گوریلا گلاس کی حفاظتی تہہ بھی موجود ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 400 کواڈ کور پراسیسر لگا ہے جسکی سپیڈ 1.3 گیگا ہرٹز ہے۔ تاہم اسکی ریم انتہائی کم یعنی صرف 512 میگا بائیٹ ہے۔ فون کی سٹوریج 8 گیگا بائیٹ ہے جبکہ آپ اس میں 128 گیگا بائیٹ تک کا میموری کارڈ بھی ڈال سکتے ہیں۔

کیمرہ کے حوالے سے بھی یہ فون کچھ خاص نہیں، پشت پر محض 5 میگا پکزل آٹو فوکس کیمرہ نصب ہے جسکے ساتھ فلیش لائیٹ بھی نہیں۔ ظلم تو یہ ہے کہ ا س تھری جی فون میں سامنے کی جانب کیمرہ ہی نہیں لگایا گیا۔ یعنی نہ تو آپ اس سے خوبصورت Selfies لے سکتے ہیں اور نہ ہی ویڈیو کال کا مزہ لوٹ سکتے ہیں۔

انہی ملے جلے فیچرز سے مزین اس فون کی قیمت 17000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جو ایک لحاظ سے تو مناسب ہے، تاہم اسی قیمت میں نوکیا ایکس ایل بھی دستیاب ہے جو اس فون سے کافی درجے بہترہے۔ آپ کیا کہتے ہیں جی؟