سام سنگ نے کوریا میں ایجادات کے عجائب گھر کا افتتاح کر دیا

الیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی کمپنی سام سنگ کے بارے میں کون نہیں جانتا؟ جنوبی کوریا کی اس کمپنی کا آغاز 1938 میں کیا گیا تاہم اسے عالمی شہرت 90 کی دہائی میں حاصل ہوئی۔
sim
حال ہی میں کوریا کے شہر سوون میں Samsung Innovation Museum کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس 5 منزلہ عجائب گھر میں سام سنگ نے ماضی، حال اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کو جمع کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اس عجائب گھر میں تین مختلف حصے مختص کیے گئے ہیں۔

light-bulb
ماضی کے سیکشن میں تھامس ایڈیسن، گراہم بیل، نکولا ٹیسلا اور دیگر مشہور سائنسدانوں کی ایجادات کے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ حال کے سیکشن میں نہ صرف سام سنگ بلکہ اسکی حریف کمپنیوں سونی، انٹل، شارپ، نوکیا اور موٹرولا وغیرہ کی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے۔ تاہم ان میں ایپل کی کوئی پراڈکٹ شامل نہیں کی گئی۔

galaxy-hall
مستقبل کے سیکشن میں سام سنگ کی جلد آنے والی تمام نئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ صارفین کی دلچسپی کے لیے مختلف تصاویر اور ویڈیوز کا سہارا بھی لیا گیا ہے جو کسی خاص ایجاد کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم کردیتی ہیں۔

hall-2
یہ عجائب گھر سوموار سے ہفتہ کے دن تک صبح 10 سے شام 6 بجے تک کھلا رہتا ہے اور آپ کو اس میں داخلہ کے لیے پہلے بکنگ کروانا ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے یہ لنک ملاحظہ کیجئے