شمالی کوریا میں انٹرنیٹ پر صرف 28 ویب سائیٹس دستیاب ہیں

آپ کو یہ جان کر انتہائی حیرت ہوگی کہ شمالی کوریا میں اس وقت انٹرنیٹ پر صرف 28 ویب سائیٹس تک رسائی ممکن ہے اور یہ تمام ویب سائیٹس حکومت کی ملکیت ہیں۔

nkorea

شمالی کوریا کا ملکی کافی خفیہ قسم کا ہے اور سپریم لیڈر کم جونگ اون کے سامنے کسی کو چوں چراں کرنے کی اجازت نہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک میں موجود ٹی وی اور ریڈیو سٹیشنز بھی حکومت کے ہی کنٹرول میں ہیں اور عوام کی اکثریت کے پاس انٹرنیٹ کی رسائی کے لیے ڈیوائسز یا نیٹورک میسر نہیں۔

تاہم وہ افراد جو انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں وہ بھی ان مقامی 28 ویب سائیٹس کے علاوہ دیگر مواد نہیں دیکھ سکتے۔ یہ تمام معلومات اس وقت سامنے آئیں جب غلطی سے  شمالی کوریا کے ٹاپ لیول نیم سرورز تک عام رسائی فراہم کردی گئی۔ جس کی بدولت GitHub پر چند افراد نے کوریا میں چلنے والی تمام ویب سائیٹس کی فہرست تیار کرلی، جسکی تفصیل یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔

ان میں سے اکثر ویب سائیٹس کورین زبان میں ہیں اور انہیں پاکستان یا دیگر ممالک سے کھولا نہیں جاسکتا ۔ شمالی کوریا کا یہ چھوٹا سا نیٹورک بھی ہیکرز کے حملوں سے محفوظ نہیں۔ 2014 میں اسکے تمام سرورز پر DDoS حملے کے گئے جسکی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئیں۔

منبع