نوکیا لومیا 925 سمارٹ فون کی پاکستان میں فروخت کا آغاز

نوکیا کی جانب سے آج پاکستان میں ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم کی حامل لومیا سمارٹ فون سیریز کا نیا فون لومیا 925 فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

Lumia 925 pakistan

نوکیا کے مشہور پیور ویو کیمرہ کا حامل یہ فون لومیا سیریز کے دیگر فونز سے کچھ اسطرح مختلف ہے کہ اس میں پولی کاربونیٹ پلاسٹک کے ساتھ ساتھ ایلومینئم کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

لومیا 925 کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • 4.5 انچ لمبی AMOLED سکرین اور ریزولیوشن 768×1280
  • 1.5 گیگا ہرٹز ڈؤل کور پراسیسر
  • 1 جی بی ریم اور 16 جی بی میموری
  • 8.7 میگا پکزل پیور ویو کیمرہ ، OIS ، آٹو فوکس اور ڈؤل ایل ای ڈی
  • سامنے کی جانب 1.2 میگا پکزل ایچ ڈی وائیڈ اینگل کیمرہ
  • ونڈوز فون 8 آپریٹنگ سسٹم
  • 8.5 ملی میٹر موٹائی اور وزن 139 گرام
  • 2000 mAh بیٹری

NokiaLumia925camera2لومیا 925 کالے، سفید اور گرے تین رنگوں میں دستیاب ہے اور اسکی قیمت 53 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس فون کے ساتھ نوکیا کی جانب سے 12 ماہ کی وارنٹی اور مختلف شوخ رنگوں کے کور پر فروخت کیے جارہے ہیں۔