نوکیا 105 اور 301 : دو نئے کم قیمت فون

نوکیا کی جانب سے گذشتہ روز موبائل ورلڈ کانگرس میلے میں دو نئے کم قیمت سمارٹ فون نوکیا 105 اور نوکیا 301 متعارف کروائے گئے۔ پہلی بار نوکیا کی جانب سے لومیا سیریز جیسے مہنگے سمارٹ فونز اور کم قیمت فونز کے لیے ایک ہی جیسے ڈیزائن اور رنگوں کا استعمال کیا جارہاہے۔

نوکیا 105:
نوکیا 105 بلاشبہ نوکیا جیسے بڑے برانڈ کی جانب سے متعارف کروایا جانا والا سب سے کم قیمت فون ہے۔ کال اور ایس ایم ایس جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ فون کلرسکرین، ٹارچ اور ایف ایم ریڈیو سے مزین ہے۔ کمپنی کے مطابق ایک بار چارج کرنے پر اسکی بیٹری کو 35 دن تک استعمال کیا جاسکتاہے۔ پاکستان جیسے ممالک جہاں بجلی کا سخت بحران ہے وہاں یہ فون بہت کامیاب رہے گا۔

nokia-105
نوکیا کی جانب سے یہ فون لاجوردی اور کالے رنگوں میں  اگلے ماہ پاکستان، بھارت، چین اور چند یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس فون کی قیمت اندازاً 1600 روپے کے لگ بھگ ہوگی۔

نوکیا 301:
نوکیا 301 اپنے فیچرز کے لحاظ سے آشا سیریز سے ملتا جلتا ہے لیکن اس میں ٹچ سکرین نہیں ہے۔ فون کی سکرین 2.4 انچ لمبی ہے اور اس میں 3.2 میگا پکزل کیمرہ نصب ہے جس میں لومیا سیریز کے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ فون یوٹیوب سٹریمنگ، نوکیا ایکسپریس کلاؤڈ براؤزر اور HSPA 3.5G ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔  اس فون میں پہلے سے فیس بک، ٹوئٹر اور ایبڈی جیسی ایپلی کیشنز شامل کی گئی ہیں جسکے علاوہ آپ نوکیا سٹورسے مزید ایپلی کیشنز بھی خرید سکتے ہیں۔

301

اس فون کی قیمت اندازاً 8500 روپے کے لگ بھگ ہوگی اور یہ چار مختلف رنگوں اور ڈبل سم ورژن میں بھی دستیاب ہوگا۔ فون کو آئیندہ چند ماہ میں پاکستان، بھارت، چین اور یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

منبع