ہار گئے گیجٹس ، جیت گیا بلینڈر

ہمارے ملک میں تو اکثر جوسر یا بلینڈرکو پھلوں اور سبزیوں کا کچومر نکال کر انکی چٹنیاں ،جوس یا ملک شیک بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن جناب امریکی کمپنی بلینڈٹیک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹام ڈکسن کے من میں نہ جانے کیا سمائی کہ انہوں نے تین بلینڈروں میں ایک ساتھ ایپل آئی پیڈ منی، گوگل نیکسس 7 اور ایمازون کنڈل فائر ایچ ڈی کا ہی کچومر بنا ڈالا۔

ایسا پہلی بار نہیں کہ ٹام ڈکسن نے الیکٹرانک مصنوعات کو ’بلینڈ‘ کیا ہو، وہ اس سے قبل بھی کئی گیجٹس کی درگت بنا چکے ہیں،  ارے نہیں نہیں یہ صاحب پاگل واگل ہرگز نہیں ، دراصل یہ انکی کمپنی کی تشہیری مہم کا ایک حصہ ہے جس میں وہ روز مرہ استعمال کی مختلف اشیاء کو بلینڈ کرکے اپنے بلینڈر کی قوت اور پائیداری کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔

ٹام ڈکسن نے اس بار انتخاب کیا آئی پیڈ منی، نیکسس 7 اور کنڈل فائر کا لیکن ہائے ری قسمت ہار گئے گیجٹس اور جیت گیا بلینڈر! ، گیجٹس کا تو برادہ بن گیا لیکن بلینڈرجوں کا توں ہی رہا۔آپ بھی دیکھیے کیسے اور دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کیجئے۔