آپ میں سے شاید چند ہی دوست ایسے ہوں جو اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہوتے ہوں، لیکن جو دوست کمپیوٹر پر ہر بار استعمال کے بعد فیس بک سے لاگ آؤٹ ہوتے ہیں شاید انہوں نے فیس بک میں ایک تبدیلی محسوس کی ہو؟ اگر نہیں تو لیجئے جناب ہم بتائے دیتے ہیں، یقیناً آپ فیس بک کی اس ویلکم سکرین کے عادی ہونگے؟
لیکن جناب اب فیس بک کی جانب سے بھی ٹوئٹر کی طرز پر نیا ویلکم پیج متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، اس نئے پیج میں رجسٹریشن فارم کو ختم کر دیا گیا ہے بیک گراؤنڈ میں مختلف تصاویر کا استعمال کیا جارہا ہے، فانٹس اور رنگوں میں بھی تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے فیس بک کی جانب سے فی الحال یہی کہا گیا ہے کہ وہ مختلف نئے فیچرز ٹرائی کرتے رہتے ہیں لہذا اگر آپ کو یہ نئی لاگ ان سکرین نظر نہیں آرہی تو کچھ عرصہ انتظار کیجئے۔
فیس بک کی یہ نئی سکرین جو بڑی حد تک ٹوئٹر اور فلکر سے مشابہت رکھتی ہے یقیناً ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔ اگر ہر ملک کے لیے اس ملک کی مختلف خوبصورت تصاویر بدل بدل کر دکھائی جائیں تو یقیناً نئے صارفین کے ساتھ ساتھ پرانے صارفین بھی اس سے محضوظ ہونگے۔