ڈی جوس کراچی آفر : 15 نمبروں پر لامحدود کالز

ٹیلی نار ڈی جوس کی جانب سے حال ہی میں اپنے کراچی کے صارفین کےلیے لوکیشن بیسڈ چارجنگ کی ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر میں ڈی جوس صارفین6.99 روپے علاوہ ٹیکس روزانہ ادائیگی پر  15 فرینڈز اینڈ فیملی نمبروں پر پاکستان بھر میں جتنی چاہے کالز کر سکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے موبائل سے #021*345* ملانا ہوگا۔
  • آفر کا ٹیرف ڈی جوس ون پلان ہوگا۔
  • آفر کے چارجز 6.99 روپے علاوہ ٹیکس (ٹیکس سمیت 8.36) روزانہ ہونگے۔
  • آفر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک غیر موثر ہوگی۔

شرائط و ضوابط:

  • آفر کی معیاد ایک دن ہے، آپ آفر جس وقت بھی ایکٹیویٹ کروائیں ہر رات 12 بجے آفر کی معیاد ختم ہوجایا کرے گی۔
  • یہ آفر صرف کراچی کے صارفین کے لیے موثر ہے۔ جبکہ اس آفر کے ذریعے آپ پورے پاکستان میں اپنے 15 ایف اینڈ ایف نمبرز پر کال ملا سکتے ہیں۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔
  • آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔

ٹیلی نار کی یہ آفر اس لحاظ سے مار کھا گئی ہے کہ اس میں آپ صرف 15 نمبروں پر ہی لامحدود کالز کرسکتے ہیں۔ جبکہ دوسرے نیٹورکس کی جانب سے دی گئی آفر ز میں نمبروں کی کوئی حد مقرر نہیں ہوتی اور آپ آن نیٹ کسی بھی نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔ اسی طرح آفر کے دورانیہ میں شام 6 سے رات 10 کا وقت شامل نہیں کیا گیا، جسکی وجہ سے لوگوں کی اکثریت اس آفر سے نالاں ہے۔