مائیکروسافٹ کی جانب سے آج ونڈوز 8 ریلیز پری ویو پیش کیا جائے گا

جیسا کہ ہم نے آپ کو اس سے قبل بتایا تھا کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنی نئی آنے والی ونڈوز 8 کا ریلیز پری ویو جون 2012 کے پہلے ہفتے میں پیش کی جارہی ہے۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے یہ اعلان جاپان میں منعقد ہونے والی ڈیویلپرز ڈے کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔

لیکن گذشتہ روز مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ وائس پریزیڈنٹ ونڈوز ڈیویلپمنٹ چک چن نے غلطی سے مائیکروسافٹ بلاگ پر ایک تحریر شائع کر دی جس کے مطابق کمپنی ونڈوز 8 کا ریلیز پری ویو آج پیش کرنے جارہی ہے۔ یاد رہے کہ ریلیز پری ویو میں کنزیومر پری ویو اور ڈیویلپر پری ویو کے مقابلے میں بہت سے نئے اضافے کیے گئے ہیں اور سال کے آخر میں بازار میں دستیاب ونڈوز 8 اسی ریلیز پری ویو سے ملتی جلتی ہوگی۔

مائیکروسافٹ انتظامیہ کی جانب سے تحریر جلد شائع ہوجانے پر فوری نوٹس لیا گیا اور اسے بلاگ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ امریکی وقت کی مناسبت سے آج شام تک پاکستان میں آپ ونڈوز کا یہ ورژن اس لنک  سے ڈاونلوڈ کر سکیں گے ۔

بشکریہ