یوفون کی جانب سے ایچ ٹی سی کا نیا سمارٹ فون ’ون وی‘ پیش کر دیا گیا

یوفون کی جانب سے Brightex Pakistan کے تعاون سے پاکستان میں ایچ ٹی سی سمارٹ فونز کی نئی ون سیریز کا فون ’ون وی‘ متعارف کروادیا گیا ہے۔ یوفون کی جانب سے اس فون کی قیمت 28500 روپے مقرر کی گئی ہے ، جبکہ مارکیٹ میں یہ فون 27500 روپے تک میں بھی دستیاب ہے، لیکن یوفون کی جانب سے صارفین کو اس فون کے ساتھ کار چارجر اور تین ماہ کا موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔


اس سمارٹ فون کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • 3.7 انچ لمبی ٹچ سکرین  جسکی ریزولیوشن 800×480 پکزل ہے۔
  • گوگل اینڈرائیڈ 4.0 آئس کریم سینڈوچ آپریٹنگ سسٹم۔
  • کوال کام سنیپ ڈریگن 1GHz پراسیسر اور 512MB ریم۔
  • فون کی میموری 4GB ہے اور آپ اس میں 32GB تک کا میموری کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
  • 5 میگا پکزل کیمرہ ، فلیش لائٹ اور آٹو فوکس کی سہولت
  • 720p ویڈیو ریکارڈنگ، بلیوٹوتھ  4.0 ، وائی فائی ۔

شرائط و ضوابط:

  • یوفون کی جانب سے فون کے ساتھ تین ماہ کے لیے 30MB موبائل انٹرنیٹ ماہانہ فراہم کیا جائے گا۔
  • یہ سہولت صرف پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • ہر ماہ فراہم کیے جانے والے انٹرنیٹ کی معیاد 30 دن ہوگی۔
  • فون کے ساتھ 12 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جائے گی۔
  • فون کی وارنٹی اور آفٹر سیلز سروس کے لیے وارنٹی فراہم کرنے والا ادارہ Brightex Pakistanذمہ دار ہوگا۔