آپ کی ہنسی اصل ہے یا پھر بناوٹی؟ کمپیوٹر بتائے گا


آپ نے جھوٹ پکڑنے والی مشین  کے بارے میں تو ضرور سنا ہوگا لیکن میساچیوٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ریسرچرز نے ہنسی پکڑنے کا آلہ بھی ایجاد کر لیا ہے۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بعض مواقع پر آپ کو دوسروں کا دل رکھنے کے لیے یا سب کا ساتھ دینے کے لیے ہنسنا پڑتا ہے، یا پھر کئی دفعہ فوری طور پر غصہ آجانے کے بعد انسان اپنی بے بسی پر بھی ہنستا ہے۔ یہ نظام اس بات کی تحقیق کرتا ہے کہ آپکی ہنسی اصل ہے یا پھر یہ کسی دوسرے جذبے کا ردعمل ہے۔

اس نظام میں ابتدائی طور پر مختلف لوگوں کی ہنسی کی تصاویر لے کر انہیں کمپیوٹر میں محفوظ کیا گیا ہے جہاں وہ مختلف طریقوں اور مختلف صورتحال میں ہنستے ہیں۔ اب کمپیوٹر ان تمام تصاویر کی مدد سے کسی بھی انسان کی ہنسی کو پہچان سکتا ہے کہ کیا وہ مصنوعی یا پھر اصل۔

اس ٹیکنالوجی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

منبع