گوگل نے بلاگر کے لیے Affiliate Ads سروس متعارف کروا دی

گوگل کی جانب سے حال ہی میں اپنے بلاگر صارفین کے لیے Affiliate Ads کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔ اس سروس کے تحت اب بلاگر صارفین کو ایڈسنس اشتہارات لگانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسکی بجائے وہ Affiliate Ads استعمال کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ موبائل فونز کے موضوع پر بلاگنگ کرتے ہیں اور آپ نے اپنے بلاگ پر ایک موبائل فون کا Affiliate Ad لگا دیا ہے تو جب آپ کی ویب سائیٹ کا کوئی وزٹر اس لنک پر کلک کرے گا تو گوگل اسے موبائل فون خریدنے کے لیے مطلوبہ صفحے پر پہنچا دے گا۔ اب اگر وہ صارف موبائل فون خریدے گا تو اس میں سے آپکو بھی کمیشن ملے گا۔

گوگل کی یہ نئی سروس اس لحاظ سے اچھی ہے کہ آپ ایک چیز کے متعلق ایک آرٹیکل لکھیں مثال کے طور پر جوتوں کے ایک برانڈ کے بارے میں ایک آرٹیکل لکھیں اور اس میں گوگل کے Affiliate Ads لگا دیں۔ اب جب آپکی ویب سائیٹ کا وزٹر آرٹیکل پڑھے گا تو شاید وہ جوتے خریدنا بھی چاہے لہذا آپکا کمیشن پکا۔ اس طرح چاہے آپ پاکستان میں ہوں یا امریکہ میں آپکو کمیشن اتنا ہی ملے گا لہذا ppc وغیرہ کا چکر ہی ختم۔

گوگل کی اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے آپکے پاس ایڈسنس کا اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے کیونکہ آپکو پیسوں کی ادائیگی بذریعہ ایڈسنس ہی کی جائے گی۔ تو انتظار مت کیجئے اور ابھی اپنے بلاگر بلاگ پر گوگل کے Affiliate Adsلگائیں۔