ہیکرز نے ایک بار پھر سی آئی اے کی ویب سائیٹ پر حملہ کر دیا

عالمی شہرت یافتہ ہیکر گروپ Anonymous نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران انہوں نے دوسری دفعہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی ویب سائیٹ کو ہیک کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیکرز کی جانب سے سی آئی اے کی ویب سائیٹ گذشتہ چند دنوں سے DDoS حملوں کے ذیر اثر تھی ، جسکے بعد ویب سائیٹ کم و بیش ایک گھنٹے کے لیےناکارہ ہوگئی۔


DDoS  سے مراد ایک ایسا حربہ ہے جس میں پوری دنیا سے ہیکرز مل کر ایک سرور پر لوڈ ڈالتے ہیں جسکی وجہ سے سرور کچھ عرصہ کے لیے ناکارہ ہوجاتا ہے اور صارفین ویب سائیٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے۔

ہیکرز کی جانب سے فروری میں کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ویب سائیٹ تین روز تک بند رہی تھی، جبکہ اس بار یہ دورانیہ کافی کم تھا۔ہیکرز کی جانب سے تازہ حملے فائل شئیرنگ سروس Megaupload کی بندش کے خلاف احتجاجی طور پر کیے جارہے ہیں۔

سی آئی اے کی جانب سے تاحال تازہ ترین حملوں اور ویب سائیٹ ناکارہ ہونے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

منبع