وارد ایس ایم ایس کروڑ کا : صارفین کے لیے 25 ملین روپے کے انعامات

گذشتہ روز وارد ٹیلی کام کی جانب سے جاز ایس ایم ایس خزانہ کی طرز پر ایک نئی آفر وارد ’ایس ایم ایس کروڑ کا ‘ متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر کے ذریعے صارفین کوئز میں حصہ لے کر روزانہ ایک لاکھ روپے ، ہر ہفتے پانچ لاکھ روپے اور گرینڈ پرائز ایک کروڑ روپے جیت سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ صارفین کو سال بھر کا پٹرول،مفت منٹس ،والپیپر اور رنگ ٹونز بھی انعام میں دی جائیں گی۔

وارد کی اس آفر کے تحت 86 دن میں صارفین کو بذریعہ کوئز پچیس ملین روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔

آفر میں حصہ لینے کا طریقہ اور چارجز:

  • وارد کی اس قرعہ اندازی میں رجسٹر ہونے کے لیے آپ اپنے موبائل سے 3000 پرکچھ بھی ایس ایم ایس کرسکتے ہیں یا خالی ایس ایم ایس بھیجیں۔
  • کوئز گیم شروع کرنے کے لیے آپکو Wلکھ کر 3000 پر ارسال کرنا ہوگا۔
  • 3000 پر بھیجا گیا ہر ایس ایم ایس 9.99 روپے علاوہ ٹیکس کے حساب سے چارج ہوگا۔
  • اس کوئز میں حصہ لینے والے صارفین اس ربط پر جا کر مفت والپیپر اور رنگ ٹونز ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں http://smscroreka.waridtel.com ۔

انعامات کی تفصیل:
اس کوئز میں دیے جانے والے انعامات کی تفصیل کچھ یوں ہے

شرائط وضوابط:

  • یہ آفر 12 مارچ 2012 سے 5 جون 2012 تک موثر ہے۔
  • مفت پٹرول کی حد 160 لیٹر ماہانہ ہے۔
  • اس سروس کا شارٹ کوڈ 3000 ہے، اس نمبر کے علاوہ کسی بھی نمبر سے آنے والی کال اور ایس ایم ایس کا اس کوئز سے کوئی تعلق نہیں۔