مائیکروسافٹ کا یوٹیوب اکاونٹ ہیک کر لیا گیا

گذشتہ روز مائیکروسافٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل کو ہیک کر لیا گیا۔ ہیکر نےچینل کی معلومات اور  مائیکروسافٹ کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

ہیکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ چینل اس نے 2006 میں بنایا تھا جسے بعد ازاں مائیکروسافٹ نے حاصل کر لیا۔ ہیکر نے چینل پر موجود مائیکروسافٹ کی تمام ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا اور وہاں پر اپنی بنائی گئی ویڈیوز اپلوڈ کردیں جن میں صارفین سے چندہ کی اپیل کی گئی۔

مائیکروسافٹ کے مطابق انہوں نے یوٹیوب انتظامیہ سے رابطہ کرکے چینل کاکنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے اور جلد ہی تمام ویڈیوز دوبارہ اپلوڈ کر دی جائیں گی۔ کمپنی مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے یوٹیوب سے مل کر موثر حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

یوں تو یوٹیوب گوگل اکاونٹس اکثر ہیک ہوتے رہتے ہیں لیکن مائیکروسافٹ جیسی بڑی کمپنی کا ہیکرز کے نرغے میں چلے جانا یقیناً لمحہ فکریہ ہے۔

 

منبع